محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش، تصاویر سوشل میڈیا پر جاری
لاہور+بورے والا(نمائندہ سپورٹس+نامہ نگار) فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ‘ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔ فاسٹ باولر کے مطابق ماں اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں‘ بیٹے کی پیدائش لاہور کے نجی ہسپتال میں ہوئی،ننھے مہمان کی آمد پر محمد عر فان خو شی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ فاسٹ باؤلر نے بیٹے کا نام محمد حیدر علی رکھا ہے اورٹویٹر پیغام میں اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے بیٹے کی صحت اور زندگی میں اسکی کامیابی کیلئے دعا کریں۔