دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف مشکلات میں گھر گئی
لندن (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم مشکلات میں گھر گئی ۔ پروٹیز کے 335رنز کے جواب میں 205رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 75رنز بناکر مجموعی طور پر 205رنز کی برتری حاصل کرلی ۔انگلینڈ کی طرف سے جورٹ 78‘بیئر سٹو45رنز بناکرنمایاں رہے ۔ کرس مورس اور ماہراج نے تین تین جبکہ مورنی مورکل اور ورنن فلینڈ ر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے دوسری اننگز میں کوہان آٹھ رنز پر چلتے بنے ۔ ڈین ایلگر 38اور ہاشم آملہ 23رنز پر کھیل رہے ہیں ۔