فیصل آباد، فاروق آباد: اوباشوں کی 2 خواتین سے زیادتی
فیصل آباد/ فاروق آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف شہروں میں اوباشوں کی 2 خواتین سے زیادتی۔ تھانہ مریدوالا کے علاقہ چک نمبر 20-2 ر۔ب میں ملک محمد کی بیٹی مہوش کو ملزم سفیان نے ورغلا کر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ فاروق آباد کے محلہ دارالسلام کی 22 سالہ ذہنی مریض لڑکی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر رانا وسیم اسلم نے دکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رانا وسیم اسلم نے مین بازار میں سبزی کی دکان ہے۔ گزشتہ روز 22 سالہ (ث) اسکی دکان سے سبزی خریدنے کیلئے آئی تو وسیم اسلم بہلا پھسلا کر اپنی دکان میں لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
زیادتی