• news

ہری پور: صحا فی بخشےش الٰہی کو پی ٹی آئی کی کونسلر نے ساتھی سے ملکر قتل کرایا

ہری پور (صباح نےوز) مقامی صحافی بخشےش الٰہی قتل کےس کا ڈراپ سےن ہو گیا، پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کونسلر اور صحافی کو گرفتار کرلیا۔ مقتول کے بھائی ذوالفقار عباسی کی مدعےت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت مےںپےش کردےا گےا، پولیس نے خاتون حنا اختر خان کا 7 روزہ جبکہ صحافی حنےف اختر کا تےن روزہ جسمانی رےمانڈ حاصل کر لےا ، تفصےلات کے مطابق ہری پور کے مقامی بخشےش الٰہی کو رمضان المبارک مےں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دےا تھا پولےس نے چار سو افراد کے بےانات قلمبند کرکے شواہد وثبوت کی بناءپر دو افراد کو گرفتار کےا جن مےں حنےف اختر نامی صحافی اور اےک خاتون حنا اختر خان جو مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی کونسلر ہے کو گرفتار کےا، مقتول کے بھائی ذوالفقار عباسی نے جوڈےشنل مجسٹرےٹ کے سامنے بےان میں موقف اختےار کےا کہ حنا اختر خان نے بخشیش الٰہی سے ذاتی رنجش کے باعث اسے قتل کرانے کےلئے صحافی حنےف اختر سے رابطہ کےا۔ دونوں کے درمےان پانچ لاکھ روپے کی سپاری طے ہوئی اور ٹارگٹ کلر کو بلوایا، ملزمہ کے بےان کے مطابق اس نے اےک لاکھ روپے نقد حنےف اختر کو دیئے اور اےک لاکھ پچاس ہزار رروپے بعد مےں فراہم کرنے کا وعدہ کےا۔ پولےس نے تمام تر ثبوت کے ہمراہ دونوں کو گرفتار کےا گزشتہ روز خاتون کو جوڈےشنل رےمانڈ پر سنٹرل جےل ہری پور جبکہ ملزم حنےف کو سی ٹی ڈی فورس کے حوالہ کر دےا گےا ہے۔
ہری پور صحافی

ای پیپر-دی نیشن