اسلام آباد: انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن) بیرون ملک انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو ضلعی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم غلام حیدر روحانی کوسینیئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے اور اس کے دفتر واقع بلیو ایریا سے 14عدد پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں جو کہ ملزم نے استعمال کیے اور ان کیساتھ لف شدہ بینک سٹیٹمنٹس بھی جعلی نکلی۔ ملزم کے خلاف تفتیش مکمل ہو چکی ہے لہذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔ فاضل جج نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم غلام حیدر روحانی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا۔
انسانی سمگلر/ جیل