• news

ملتان میں5 افراد کی کالا پتھر پی کر خود کشی کی کوشش ،تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان(آئی این پی ) ملتان میں کالا پتھر پی کر خود کشی کی کوشش کرنے والے 5افراد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں ایک ہی دن میں 5 کالا پتھر پی کر خود کشی کی کوشش کی جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔کالا پتھر پی کرخود کشی کی کوشش کرنے والے افراد میں شجاع آباد کی اٹھارہ سالہ حمیرا ، رحمان کالونی کا انیس سالہ فرید، اٹھارہ سالہ کاشف، مظفر گڑھ کا انیس سالہ رحمن اور وہاڑی کی ستائیس سالہ سائرہ شامل ہےں ،تمام افراد کو تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتر ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ بالوں کو رنگنے کیلئے استعمال ہونیوالا کالا پتھر دکانوں پر کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے جسکی قیمت انتہائی کم اوریہ انتہائی زہریلا ہوتا ہے ۔ ۔ واضح رہے کہ آر پی او کی طر ف سے کالا پتھر کی فروخت پر پابندی لگا نے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوسفارش کی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن