• news

سندھ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومیت پرستوں کا لانگ مار چ کراچی پہنچ گیا

کراچی (بی بی سی) صوبہ سندھ سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قومیت پرستوں حیدرآباد سے شروع ہونے والا لانگ مارچ گزشتہ شام کراچی پہنچ گیا۔ مارچ کے شرکاءآج کراچی پریس کلب آئینگے۔ جہاں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں ان کا استقبال کریں گی۔ بی بی سی کے مطابق لانگ مارچ کی ابتدا 5 جولائی کو حیدرآباد پریس کلب سے کی گئی۔ مارچ کا انتظام وائس فار مسنگ پرسنز سندھ کی جانب سے کیا گیا جس میں لاپتہ افراد صابر چانڈیو، خادم آریجو، ہدایت لوھر، سمیع کاکیپوتہ، مرتضیٰ جونیجو، مختار عالمانی اور غلام رضا جروار کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ وائس فار مسنگ پرسنز سندھ کے چیئرمین پنھل ساریو نے بی بی سی کو بتایاکہ 51 افراد ہیں جنہیں مختلف علاقوں سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے، ان میں کچھ تو سیاسی کارکن ہیں لیکن 10 کے قریب افراد کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
لاپتہ افراد/ لانگ مارچ

ای پیپر-دی نیشن