• news

افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 77 طالبان ہلاک جبکہ 27 سے زائد زخمی

کابل(آن لائن) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 77 طالبان ہلاک جبکہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے طیاروں کی مدد سے ننگرہار ،کنہڑ، نورستان کیپیسیا، پکتیکا،لوگر اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جسکے نتیجے میں77 طالبان ہلاک جبکہ ستائیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا ہے۔ ادھر صوبہ قندوز میں طیارے کی بمباری میں سکول تباہ اور 3 افراد زخمی ہو گئے

ای پیپر-دی نیشن