مصر کے ساحل پر چاقو سے حملے میں اس کے باشندے مارے گئے۔ دونوں عورتیں تھیں جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں
قاہرہ (اے ایف پی+ اے پی پی) جرمن حکام نے تصدیق کی ہے کہ مصر کے ساحل پر چاقو سے حملے میں اس کے باشندے مارے گئے۔ دونوں عورتیں تھیں جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مصر کے دشمن سیاحت کی صنعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک مشتبہ شخص کو پکڑ کر تفتیش شروع کر دی۔ یہ واقعہ ہرغادہ شہر میں پیش آیا تھا۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے مشتبہ ملزم داعش کے نظریہ سے متاثر تھا۔ اس کا تعلق کفرالشیخ صوبے سے ہے۔ جرمن وزیر خارجہ سگمار نے کہا بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ زخمیوں میں ایک امریکی، 2 خواتین آرمینیا کی ہیں۔ ایک جمہوریہ جیک کی ہے۔ ساحل پر سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ادھر مصر میں مسلح افراد کے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں2 پولیس افسروں سمیت5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ قاہرہ کے جنوب میں 30 کلومیٹر دور واقع گیزا صوبہ کے البدرشین علاقہ میں اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے پولیس چوکی پرگھات لگا کر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 افسروں سمیت 5 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فوری طور پرکسی تنظیم نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔