نواز شریف” را “کے ایجنٹ اور ملک کے خلاف کام کررہے ہیں: ڈاکٹر عاصم
کراچی(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم نے کہا ہے کہ نوازشریف” را“ کے ایجنٹ ہیں اور وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں۔ہفتہ کوکراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرانے میں معاونت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم، سلیم شہزاد، رﺅف صدیقی، انیس قائم خانی اور عثمان معظم عدالت میں پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19اگست تک ملتوی کردی گئی۔سماعت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نوازشریف را کے ایجنٹ ہیں، وہ ملک کے خلاف کام کررہے ہیں لیکن نیب کو صرف کراچی نظر آرہا ہے جب حکمران خاندان کے خلاف سب کچھ موجود ہے تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا جارہا۔ نیب کے اہلکاروں نے میری بہن کے گھر پر چھاپا مارا، وہاں توڑ پھوڑ کی اور میری بہن کو ہراساں کیا جس پر نیب چیئرمین کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
ڈاکٹر عاصم