• news

تہران :پاک ایران سرحد پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2ایرانی شہری ہلاک

تہران (آئی این پی )پاک ایران سرحد پر مسلح افراد کے حملے میں 2ایرانی شہری ہلاک ہوگئے ،ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جوابی کاروائی کے نتیجے میں سرحد عبور کر کے ایران کی حدود میں آنے والے حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ باقی بھاگ کر واپس پاکستان چلے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ایرانی شہریوں کو پاکستان ایران سرحد پر پاکستان میں قیام پزیر عسکریت پسند گروپ نے ہلاک کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جوابی کاروائی کے نتیجے میں سرحد عبور کر کے ایران کی حدود میں آنے والے حملہ آوروں میں سے ایک کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ باقی بھاگ کر واپس پاکستان چلے گئے۔حالیہ برسوں میں ایران اور پاکستان کی سرحد پر ایرانی حکام اور پاکستان کی حدود میں سنی دہشت گرد تنظیموں کے درمیان جھڑپیں وقتا فوقتا چلتی رہی ہیں۔جہادی تنظیم جیش العدل نے ماضی میں کئی ایرانیوں کو نشانہ بنایا ہے اور ایران کا الزام ہے کہ تنظیم کا تعلق القاعدہ سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن