• news

ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون مالیاتی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

تہران (اے ایف پی) ایرانی صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو مالیاتی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ایرانی عدلیہ کے ڈپٹی چیف غلام حسین محسنی نے ٹیلی ویژن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا حسین فرید ون سمیت چند دیگر افراد کیخلاف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ غلام حسین محسنی نے ضمانت حاصل کرنے کی صورت میں رہاکرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گزشتہ روز ان کیلئے ضمانت جاری کی گئی تھی لیکن وہ اس پر پورا اترنے میں ناکام ہوئے اسلئے انہیں قید میں بھیج دیا گیا۔ حسین فریدون ایرانی صدر روحانی کے اہم مشیر اور معاون کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ ایران کے اعتدال پسندوں نے فریدون کیخلاف ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ بلاسود قرضے حاصل کرتے رہے ہیں جبکہ ایک بینک کے ڈائریکٹر کو مقرر کرنے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن