• news

وزیراعظم کی نااہلی نیب ریفرنس سے مشروط کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی نیب ریفرنس سے مشروط کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ شہری محمد امین نے ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھلہ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں۔ قانون کے تحت تفتیش کئے بغیر کسی کو مجرم نہیں گردانا جا سکتا۔ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔ عدالت وزیراعظم کو براہ راست نااہل قرار دینے کی بجائے معاملہ نیب کو بھجوائے۔ نیب کے سیکشن 15کے تحت وزیراعظم کی نااہلی نیب کی تفتیش کے بعد ممکن ہے۔
نیب ریفرنس

ای پیپر-دی نیشن