• news

شجاعت‘ پیپلزپارٹی‘ متحدہ کے رہنماﺅں کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں‘ ایسے سپریم کورٹ آئے جیسے ڈیوٹی لگائی گئی ہو: دانیال عزیز

اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے پانامہ کیس میں فریق نہ ہونے کے باوجود کئی رہنما سپریم کورٹ آئے، لگتا ہے کسی نے ڈیوٹی لگائی تھی، یہ کون سا دباو¿ ہے جوایک اشتہاری کو پکڑنے سے روکتا ہے، کیا مجبوری ہے اشتہاری ملزم پر ہاتھ نہیں ڈالا، عمران خان ضمانت کیوں کراتے؟ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری شجاعت ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما جن کا پانامہ کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا، اس طرح سپریم کورٹ آئے جیسے ان کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کی سوچ انتقامی کارروائی کی نشاندہی کرتی ہے۔
دانیال عزیز

ای پیپر-دی نیشن