• news

جون کے دوران پاکستان میں ایک ڈالر کی بھی سرمایہ کار ی نہ ہوئی:سٹیٹ بنک

لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2017ءمیں 2 ارب 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ایک سال میں سرمایہ کاری میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ براہ راست سرمایہ کاری 5 فیصد اضافے سے 2 ارب 41 کروڑ ڈالر رہی۔ سٹاک مارکیٹ سے 53 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا۔ سرکاری شعبے میں 27 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ جون میں پاکستان میں ایک ڈالر بھی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔ اس مہینے پاکستان میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری 67 کروڑ ڈالر منفی رہی۔ جون میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 19 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن