• news

کیپٹن (ر) عثمان خٹک مستقل آئی جی پنجاب مقرر یکم نومبر کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے

اسلام آباد+ لاہور (خبرنگار+ نامہ نگار) وفاقی حکومت نے پولیس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر کیپٹن (ر) عثمان خٹک کو پنجاب کا مستقل آئی جی مقرر کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عثمان خٹک کو مشتاق سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ وہ یکم نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں تقرری کے منتظر اطہر اسماعیل امجد کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور کی خالی آسامی پر اور تقرری کے منتظر فیصل مختار کو اے آئی جی مانیٹرنگ اینڈ کرائم اینالسز، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب، لاہور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہاولنگر فضل حسین بخاری کو ایس ڈی پی او صدر وہاڑی کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی IXایس پی یو پنجاب لاہور خالد محمود بھٹی کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بہاولنگر، ایس ڈی پی او سٹی قصور عبدالقیوم کو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ، ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ لعل محمد کھوکھر کو ایس ڈی پی او سٹی قصور ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن XIرائیونڈ لاہور محمد ارشد علی کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائمز شیخوپورہ کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ پنجاب لاہور نعیم عزیز کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن XIرائیونڈ لاہور اور تقرری کے منتظر ڈی ایس پی افتخار احمد کو ڈی ایس پی لیگل I اوکاڑہ کی خالی آسامی پر تعینات کیا ہے۔
آئی جی پنجاب


آئی جی پنجاب

ای پیپر-دی نیشن