انڈر 18 سنوکر ورلڈ چیمپئن نسیم اختر وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کا نام روشن کرنے والے جونیئر ورلڈ چمپیئن نسیم اختر وطن واپس پہنچ گئے ہیں مگر انہیں حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا استقبال نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی حکومتی شخصیت ان کے ریسیو کرنے کے لئے ائرپورٹ پہنچی اور نہ ہی انہیں کسی قسم کا پروٹوکول دیا گیا، نسیم اختر کا کہنا تھا کہ میری کامیابی میں محنت کے ساتھ ساتھ قوم کی دعائیں شامل ہیں اور پاکستان کو سنوکر میں عالمی چمپیئن بنانے پر بہت زیادہ خوش ہوں۔ نسیم اختر نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن ورلڈ انڈر 18 سنوکر چیمپئن شپ چین کے کھلاڑی پی فن لی کو ہرا کر جیتی تھی۔