قومی کرکٹر فہیم اشرف ڈرائیونگ لائسنس بنوانے سی ٹی او آفس پہنچ گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی کرکٹر فہیم اشرف نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے سی ٹی او آفس کا دورہ کیا اور چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد سے ملاقات کی۔ فہیم اشرف نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس میں جدید تقاضوں کے مطابق ورکنگ دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسرنے کہا کہ قومی ہیرو فہیم اشرف کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔فہیم اشرف کا سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی مہم کا حصہ بننے کافیصلہ انتہائی خوش آئند اور قابلِ فخر ہے۔ اس سے قبل سابق کپتان انضمام الحق، مشتاق احمد اور ذوالقرنین ٹریفک وارڈنز کی اخلاقی تربیت کے حوالہ سے لیکچرز دے چکے ہیں۔ آج سب سے زیادہ ضرورت نوجوان نسل میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کا شعور پیدا کرنا ہے جو سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔