کراچی: خاتون سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) شہریوں نے طارق روڈ کراچی کے قریب مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو خاتون سے موبائل فون چھین کر فرار ہو رہا تھا۔ مبینہ ڈاکو نشے کا عادی ہیڈ کانسٹیبل شاہ رخ ہے۔ کسی مدعی کے نہ آنے پر ملزم شاہ رخ کو چھوڑ دیا گیا۔