• news

افغانستان :6 ماہ میں ہلاکتیں بلند ترین سطح پر 1662 افراد مارے گئے :اقوام متحدہ

کابل(این این آئی+اے این پی) افغانستان مشرقی صوبے پکتیا کے شہر گردیز میں متعدد خود کش بمباروں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ افغان نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش کا کہنا تھا کہ کم سے کم 5 خود کش بمباروں نے پکتیا کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے صبح ساڑھے 6 بجے خود کو پولیس ہیڈکوارٹر کے پارکنگ ایریا کے قریب دھماکے سے اڑایا جبکہ دیگر 4 خود کش بمباروں نے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران فورسز کی جوابی کارروائی میں مزید 4 ہلاک ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 5 افغان پولیس اہلکار اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، افغان حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں بیشتر شہری ہیں، ان کے مکانات پولیس ہیڈکوارٹر کے کمپاؤنڈ کے قریب قائم تھے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے مطابق 2017ء کے 6ماہ میں ہلاکتیں نئی سطح پر پہنچ گئیں۔1662 ہلاک اور 3500 زخمی ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن