• news

واجد ضیا کے کزن کی لاء کمپنی کاروباری لحاظ سے غیرفعال ہے برطانوی سرکاری ویب سائٹ

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی سرکاری ویب سائٹ ریکارڈ کے مطابق کوئسٹ لاء کمپنی کاروباری لحاظ سے غیرفعال ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹر راجہ ریاض اختر ہیں۔ کوئسٹ لاء کمپنی 2013ء میں قائم ہوئی۔ سرکاری ویب سائٹ پر کمپنی کا نیچر آف بزنس ڈرافٹ بتایا گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے کوئسٹ لاء کمپنی سے متعلق عدالت میں اعتراض جمع ہے۔ نوازشریف کا اعتراض ہے کہ کوئسٹ لاء کمپنی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے کزن کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن