• news

تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھکر میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاںبحق، ورثا کا احتجاج

بھکر (نوائے وقت رپورٹ) تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال دریا خان میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق ہوگئی، لواحقین نے احتجاج کیا جس پر پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ اطلاع کے باوجود ڈاکٹر مریضہ کو چیک کرنے نہیں آئی۔ مریضہ کو درجہ چہارم کے اہلکار نے انجکشن لگایا مریضہ کی حالت بگڑنے پر بھی ڈاکٹر نہ آیا۔ ایم ایس صغیر شاہ کے مطابق مریضہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ہسپتال منتقل کرنے کے دوران مریضہ دم توڑ گئی درجہ چہارم کے اہلکار سے انجکشن لگوانے کا الزام غلط ہے۔

ای پیپر-دی نیشن