• news

ننکانہ، فیصل آباد، پاکپتن، سرگودھا: اوباشوں کی کمسن بچی اور 3 خواتین سے زیادتی

لاہور ، ننکانہ صاحب (نامہ نگاران) اوباشوں نے کمسن بچی اور 3 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں مکھی والا کے سرفراز خان کی بیوی گھر پر اکیلی تھی کہ ملزم حق نواز دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی گھر میں گھس گیا اور (ک) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ فیصل آباد میں ملزم سعید نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ایمن سے زیادتی کی۔ پاکپتن میں سکینہ بی بی کو محمد احمد وغیرہ تین افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ سرگودھا میں محنت کش کی کمسن بیٹی کو اوباش ظفر نے ہوس کا نشانہ بنایا۔

ای پیپر-دی نیشن