حکومت نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے: مہرین انور
لاہور( لیڈی رپورٹر )سابق وزےر مملکت انصاف و پارلےمانی امور مہرین انورراجہ نے کہا ہے کہ نوازشرےف سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا بھی جواب لیا جائے۔چند سالوں میں ملک کی معاشی حالات تباہ کردی گئی ۔ غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گےا۔ پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی۔