• news

جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں خواتین حج تربیتی پروگرام 23 جولائی کو ہوگا

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں حج تربیتی پروگرام برائے خواتین23جولائی کو ہوگا جس میں رکن صوبائی اسمبلی نبیر ہ عندلیب نعیمی مناسک حج پر خصوصی لیکچردیں گی۔ تربیتی پروگرام میں خواتین حجاج کو احرام باندھنے ، وقوف منی ومزدلفہ، سعی صفا ومروہ، بوسہ حجراسود، طواف کعبہ،رمی جمرات، زیارات مقامات مقدسہ سمیت دیگر مناسک حج اورروضہ رسول پر حاضری کے آ داب سکھائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن