عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں: تحسین فواد
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ مسترد شدہ سیاسی عناصر ہوس اقتدار کی خاطر عوام کی خوشحالی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور یہ عناصر اپنی شکست کا بدلہ عوام کی ترقی کا سفر روک کر لینا چاہتے ہیں مگر عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔ قوم ملک پر 20 سال سے چھائے اندھیرے دور کرنے کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔