گھروں میں بچوں سے مزدوری لینے پر پابندی لگائی جائے: چائلڈ رائٹس موومنٹ
لاہور( لیڈی رپورٹر) چا ئلڈ رائٹس موومنٹ کے عہدیداروں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو بچوں کی مزدوری پر فوری پابندی لگائی جائے۔سات سالوں میں چالیس گھریلو مزدور بچوں کی اموات لمحہ فکر یہ ہےں۔حکومتی جماعت کی ایم پی اے کے گھر میں گھریلو بچہ مزدور پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ان خیالات کا اظہار اظہارتنویر جہاں‘ احمد علی،راشدہ قریشی ،افتخار مبارک نے کیا۔انہوں نے کہا غیر رسمی شعبے میں بچوں کی مزدوری کو روکنا بھی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔