حکمرانوں سے پائی پائی کا حساب لوں گا‘ نگران حکومت دو نہیں‘ تمام جماعتوں کی مشاورت سے بنائی جائے : عمران
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 4 مطالبات پیش کئے ہیں۔ عمران نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے‘ دو کی بجائے تمام جماعتوں کیلئے قابل اعتماد الیکشن کمشن بنایا جائے‘ نگران حکومت 2 کی بجائے تمام جماعتوں کی مشاورت سے قائم کی جائے‘ بائیومیٹرک تصدیق کے ساتھ پولنگ کا انعقاد کیا جائے۔ بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے سیالکوٹ میں ایل او سی پر پاکستانیوں کی شہادت پر کوئی بات نہیں کی۔ نوازشریف سیالکوٹ میں پوچھ رہے ہیں کہ ان کا قصور کیا ہے۔ آپ کا قصور یہ ہے کہ آپ کا مرکزی کاروبار منی لانڈرنگ ہے۔ اتفاق فاﺅنڈری خسارہ کرتی رہی اور اس سے 28 فیکٹریاں بن گئیں۔ اسحاق ڈار نے نوازشریف کو منی لانڈرنگ سکھائی اور کی۔ عمران نے کہا ہے کہ نوازشرےف کی چوری پکڑی جا چکی اب صرف قوم اور عدالتوں کا وقت ضائع کیا جارہا ہے پورے خاندان نے جس طرح ملک کا پیسہ لوٹا اور اپنے محلات بنائے پوری قوم سے وعدہ کرتا ہوں‘ عوام کے اےک اےک پائی کا حساب حکمرانوں سے لوں گا‘ پےسے کو انکی جیبوں سے نکلوائےں گے‘ ساری اپوزےشن جماعتےں وزےر اعظم نواز شرےف کے استعفے پر متفق ہیں اب انہیں جدہ نہیں بھاگنے دےں گے‘ بہت جلد وہاڑی کا دورہ کروں گا۔ عمران نے کہا کہ اب بھی وقت ہے وزیراعظم استعفیٰ دے دیں‘ شریف خاندان کاروبار کی آڑ میں کرپشن کرتا رہا‘ اسحاق ڈار منی لانڈرنگ کرتے رہے۔ نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کے چند دن رہ گئے اور عہدے سے ہٹنے کے بعد ان پر ماڈل ٹاﺅن، پاک فوج کے خلاف سازش کرنے اور ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے مقدمے چلیں گے اور تحریک انصاف اس میں پیش پیش ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان، نواب ثناءاللہ زہری اور محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے مراعات لے کر اپنا ضمیر بیچ دیا ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کچھ عرصے سے بدزبانی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر عمران خان کی شخصیت اور ذات پر حملے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر اور دیگر وزرا نے بدزبانی کی تمام حدیں پار کر دیں ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں دلائل مکمل کر لئے اور جمعہ تک اس کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے والد کے کیا اثاثے ہیں اس حوالے سے نہیں پتہ اور یہ بھی نہیں پتہ کہ نوازشریف کے بیٹوں کے کیا اثاثے ہیں۔ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے لیکن نوازشریف کو پتہ ہی نہیں چلا۔لاہور سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق عمران خان سے لاہور کے سابق صدر ولید اقبال کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے سیاسی صورتحال لاہور کی سیاسی و تنظیمی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وفد میں سابق جنرل سیکرٹری لاہور بیرسٹر حماد اظہر بھی موجود تھے اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے باوجود بھی میاں نوازشریف بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مستعفی نہ ہونے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں، اس سے ہمیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار رکھنا ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کو کوئی بھی ایڈوانچرنہیں کرنے دیں گے۔ علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر سمعیہ امجد نے بدھ کو اسلام آباد میں چیف آف سٹاف و ترجمان چیئرمین تحریک انصاف نعیم الحق اور صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب عبدالعلیم خان سے ملاقات کیجس میں میں انہوں نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
عمران