فرانس: دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر آرمی چیف مستعفی‘ صدر ایمانوئل میکرون نے نئے سربراہ کا تقرر کردیا
پیرس (صباح نیوز) دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر فرانس کے آرمی چیف احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نئے آرمی چیف کا تقرر کردیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے آرمی چیف نے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر صدر کو استعفیٰ دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی یا بچت کے اقدامات کے بعد وہ ایسی فوج کی ضمانت نہیں دے سکتے جو ملک اور اس کے عوام کو تحفظ فراہم کرسکے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ان کا استعفیٰ منظور کرنے کے ساتھ نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے ملکی دفاعی بجٹ میں ساڑھے 800 ملین یورو کی کٹوتی کی ہے۔