نصیر آباد: گھر کی دہلیز پر سول انجینئر، گوجرانوالہ میں 35 سالہ شخص قتل
لاہور‘ فیروزوالا، کاہنہ‘گوجرانوالہ (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی‘ چوری کے متعدد واقعات میں شہریوں کے لاکھوں لٹ گئے‘ مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے سول انجینئر کو گھر کی دہلیز پر گولی مار دی‘ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں فائرنگ کرکے پولیس ڈرائیور زخمی کردیا۔ ڈاکوو¿ں نے کاہنہ کے علاقے میں شہباز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ روپے مالےت ،باغبانپورہ کے علاقہ میں عباس کے گھر سے 5لاکھ روپے مالےت ،ڈےفنس سی کے علاقہ میں صہیب کے گھر سے 3لاکھ روپے مالےت ،گڑھی شاہو کے علاقہ میںکا شف کے گھر سے 2 لا کھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان íملت پا رک میںمسعو د کی فےملی سے 3لا کھ روپے مالےت،شا ہد رہ میں عمر کی فیملی سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون ،راوی روڈ میں ساجدسے2لاکھ روپے ، نواں کوٹ میں اکمل سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،سبزہ زار کے علاقہ انور ٹاو¿ن مےں حسان بلال سے موٹر سائےکل ،سمن آباد میں وقاص سے 90ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پو رہ میںشر یف سے90ہزار، سمن آ باد میں عارف سے 65ہزار، وحدت کالونی میں امجد سے 48ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پو رہ میں حبیب سے 20ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔چوروں نےمسلم ٹا ﺅ ن میں سے رانا ظہیر،مز نگ میں سے شہر وز کی گاڑیاں جبکہ شفیق آ با د میں سے مبشر،اچھر ہ میںحفیظ،شا د با غ میںیا سر بٹ ،منا واں میںقمر،ستو کتلہ میںمحسن ،شمالی چھاﺅنی میں منیر،لےا قت آباد میںسے نوازکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہےں۔دریں اثناءتھانہ کاہنہ پولیس کا ڈرائیور صفدر بھٹی ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہا تھا کہ گجومتہ روئی پر 2موٹرسائیکل سوار ڈاکوﺅں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔قبل ازیں جی ٹی روڈپر ڈاکوﺅں نے میاں بیوی کو روک کر لوٹ لیا۔ مرغیوں کے تاجر کو بھی روک کر لوٹ لیا ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ خرم شبیر کے گھر سے 9لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا‘اسلم کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈاکوﺅں نے نصیرآباد میں سول انجینئر کو گھر کے دروازے پر گولی مار دی اور پرس چھین کر فرار ہوگئے۔ سول انجینئر 50سالہ شہزاد قریشی گھر پر پہنچے تو ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر لے لیا‘ ڈاکو فرار ہوگئے۔ اہل خانہ گھر سے باہر نکلے تو شہزاد قریشی خون میں لت پت پڑے تھے۔ بیٹا باپ کو لے کر ہسپتال پہنچا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔علی پور رو ڈ پر واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے 45 سالہ شخص کو قتل کردیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ سیالکوٹ کا رہائشی 45 سالہ ریاست موٹر سائیکل پر دم کروانے کیلئے پھالیہ جا رہا تھا جسے راستے میں گوندلانوالہ گاﺅں کے قریب ڈاکوﺅں نے روک کر اس سے نقدی اور دیگر اشیا لوٹ لیں اس دوران ریاست کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے اسے فائر اور چھریاں مار کرقتل کر دیا اور لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے تاہم اطلاع ملنے پر اروپ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
ڈاکے/ چوریاں