.5 سے 11 سال کے بچوں کا ٹینس سمر کیمپ باغ جناح میں جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب ریونیو اتھارٹی کے تعاون سے پانچ سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں کیلئے جونیئر ٹینس سمر کیمپ باغ جناح ٹینس کورٹس میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز ایونٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس کی مہمان خصوصی ممبر پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر عظمی تھیں۔ اپنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور کیمپ کمانڈنٹ رشید ملک، 70 کے قریب جونیئر کھلاڑی ، والدین اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ رشید ملک کے مطابق 13 اگست تک جاری رہنے والے کیمپ کا ایک حصہ باغ جناح میں جبکہ دوسرا حصہ ایچی سن کالج میں جاری ہے۔ انہوں نے سپانسر پنجاب ریونیو اتھارٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے چھوٹے بچوں کیلئے اتنا شاندارجونیئر ٹینس سمر کیمپ سپانسر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ان بچوں پر ہمیں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے گیارہ سال کے بچوں پر ہی ہمیں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔