وزیر اعظم قانون کی سر بلندی کیلئے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے: حاصل بزنجو
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے بندرگاہوں اور جہازرانی میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ حکومت نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اربوں روپے مالیت کے بجلی کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہامسلم لیگ(ن )کی حکومت نے ملک بھرمیں سڑکوں کاجال بچھانے کیلئے خطیرفنڈزمختص کئے ہیں تاکہ مختلف علاقوں کے درمیان زمینی رابطوں کو فروغ اور ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجاسکے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پرتحفظات کے باوجودوزیراعظم اور انکے اہلخانہ قانون کی سربلندی کیلئے اس ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف سیاسی برتری کے حصول کیلئے تنقیدی سیاست کررہی ہے۔