• news

تلنگانہ کی حکومت نے بچوں کی اذیت کا احساس کرلیا، مختلف کلاسز کیلئے بستوں کا وزن مقرر

حیدر آباد دکن (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگا کی حکومت نے سکول جانے والے بچوں کی مشقت اور اذیت کا احساس کرتے ہوئے بستوں کا وزن مقرر کر دیا۔ گزشتہ روز حکومت کی طرف سے جاریکردہ خصوصی حکم نامے میں محکمہ تعلیم اور تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو آگاہ اور پابند کیا گیا ہے کہ پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علم بچوں کے بستوں کا وزن ٹیکسٹ بکس اور نوٹ بکس ملا کر ڈیڑھ کلو، کلاس دوم کیلئے 2، تیسری سے پانچویں جماعت کیلئے 3 کلو، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے انکے بستوں کا وزن ساڑھے 4 کلو جبکہ دسویں تک جماعتوں کیلئے وزن 5 کلو سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ خلاف ورزی کرنے والے سکول اساتذہ اور مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن