نوازشریف گئے تو عمران بھی پیچھے جائیں گے: خورشید شاہ‘ سپیکر سے وزیراعظم کی تقریر کا ریکارڈ مانگ لیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف جائیں گے تو عمران بھی پیچھے پیچھے جائیں گے۔ عمران خان کو بھی عدالتیں بھیجیں گی۔ قبل ازیں خورشید احمد شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کا ریکارڈ فراہم کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نامکمل منصوبوں کا جلد از جلد افتتاح کرکے لوگوں کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم پانامہ کیس میں پھنس گئے ہیں۔ گھبراہٹ میں نامکمل منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔