• news

عدالت کے پے در پے سخت سوالات سلمان اکرم راجہ ہکا بکا کھڑے رہے

اسلام آباد (بی بی سی) پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے وزیر اعظم کے بچوں کی طرف سے پیش کی گئی دستاویزات پر سلمان اکرم راجہ سے پے درپے اتنے سخت سوالات کئے کہ کچھ دیر کے لیے تو وہ ہکا بکا روسٹم پر کھڑے رہے اور پھر ا±نھوں نے عدالت کو اپنے تئیں مطمئن کرنے کی کوشش کی۔ لیکن سماعت ختم ہونے تک ججز کے روئیے سے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے وہ وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل کے جوابات سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان درخواستوں کی سماعت کے دوران جب وقفہ ہوا تو حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ سوچ میں ڈوبے ہوئے ایک کونے میں کھڑے تھے۔ پھر کچھ دیر کے بعد اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب ا±ن کے پاس آئیں اور کچھ معاملات پر ا±ن سے گفتگو کی۔ ان درخواستوں کی سماعت کے دوران قطری شہزادے حمد بن جاسم کا ذکر آیا تو کمرہ عدالت میں ایک قہقہ گونجا جو بظاہر وہاں پر موجود حکمران جماعت کے کارکنوں کو ناگوار گزرا۔ ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف سنگین الزامات لگانے والے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ سپریم کورٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ خوش گپیوں میں مشغول رہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما جب کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو وہ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے اور ایک دوسرے کے ہاتھ پر پاتھ مار رہے تھے۔ ا±ن کی باڈی لینگوئج سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے عدالت عظمیٰ نے ا±ن کا موقف تسلیم کر لیا ہو۔

ہکا بکا

ای پیپر-دی نیشن