• news

آپریشن خیبر 4 : راجگال میں 13 دہشت گرد ہلاک‘ سپاہی شہید‘ 90 کلومیٹر علاقہ کلیئر کرا لیا

اسلام آباد/کمالیہ (سٹاف رپورٹر+نامہ نگار) آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقہ وادی راجگال میں جاری آپریشن ” خیبر۔4“ کے دوران نوے کلو میٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے کلئیر کرواتے ہوئے ان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے جب کہ کارروائی کے دوران تیرہ دہشت گردوں کو ہلاک کرتے ہوئے ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دئے گئے ہیں۔ 6 دہشت گرد زخمی ہوئے ایک جھڑپ میں پاک فوج کے سپاہی عبدالجبار شہید ہوئے۔ سپیشل سروسز گروپ نے زمین میں نصب بارودی مواد کو قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا۔ فوج کے توپخانہ، آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ پاک فوج کی مختلف سمت میں پیش قدمی جاری ہے۔ کمالیہ کے محلہ راوی ٹا¶ن میں حساس اداروں کے آپریشن کے دوران ایک مبینہ دہشتگرد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ عاطف کےخلاف کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی ملک اسحاق گروپ سے روابط کا الزام ہے۔ عاطف کے حقیقی بھائی محمد کاشف کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے 14سال سزا سنائی جا چکی ہے۔ صوابی میں آدینہ لاہور روڈ پر جگناتھ پل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تھانہ نورڈھیر میں تعینات پولیس اہلکار جاں بحق۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی علی نگار میں بارودی سرنگ دھماکے میں خاصہ دار اہلکار زخمی ہو گیا۔
آپریشن خیبر فور

ای پیپر-دی نیشن