امریکی سینیٹر جان مکین کو برین کینسر ہو گیا
واشنگٹن( اے ایف پی) ایریزونا سے تعلق رکھنے والے امریکہ کے بااثر سینیٹر جان مکین کو موذی مرض نے آ لیا ہے۔ ڈاکٹروں نے سینیٹر کے ٹیسٹ کئے جس میں واضح ہو گیا جان مکین کو گلائیو بلاسٹوما لاحق ہے۔ بائیں آنکھ کے اوپر جمع خون صاف کرنے کیلئے مکین کی پچھلے ہفتے سرجری کی گئی تھی۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سینیٹر مکین کا کیمو تھراپی اور ریڈی ایشن کی مدد سے علاج ہو گا اور فی الحال ان کی طبیعت بہتر ہے۔
جان مکین