اسحاق ڈار نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں
اسلام آباد(اے این این) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔ نیب اور ایف بی آر کی خط و کتابت بھی عدالت میں پیش کردی گئیں۔ دستاویزات میں دبئی کے شیخ کے خطوط بھی شامل ہیں۔ اسحاق ڈار نے گوشوارے بھی عدالت میں جمع کرا دئیے۔ عدالتی آبزرویشنز کا جواب بھی تحریری طور پر جمع کرا دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے عدالت میں جواب جمع کرایا کہ مقامی اثاثوں میں غیرملکی کمائی ضم ہو گئی، ہل میٹل سے کبھی کوئی رقم لی نہ دی۔ جواب میں بتایا گیا کہ 16 جولائی 2002 سے 15 جون 2003 تک اسحاق ڈار کو 25 لاکھ پاﺅنڈ ادا کیے۔ 16 جون 2003 سے 15 جون 2004 تک 27 لاکھ، 50 ہزار پاونڈ ادا کیے گئے۔ 16 جون 2004 سے 15 جون 2005 تک 29 لاکھ، 50 ہزار پاونڈ ادا کیے۔
اضافی دستاویزات