عمران کی شکل میں سازشیوں کے ٹولے کو عوام مسترد کر دینگے : مریم اورنگزیب
اسلام آباد (ایجنسیاں) وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ تیسر ی بار منتخب وزیراعظم عوام کےلئے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے، وزیراعظم کیخلاف مقدمہ کرپشن کا نہیں اقتدار کی ہوس ہے، امید ہے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ تماشا لگانے والوں کی درخواست مسترد کردیگی، عمران خان کی شکل میں سازشیوں کے ٹولے کو پاکستان کے عوام بھی مسترد کریں گے ¾ عمران خان تین عدالتوں سے مفرور ہیں ¾ پی ٹی آئی سربراہ نے منی لانڈرنگ کی جس سے نیازی سروسز بنی ¾ عوام جھوٹ اور اداروں کی تضحیک سن کر تنگ آ چکے ہیں ¾ بنی گالہ میں بیٹھے شخص کی ذہنی حالت پر تشویش ہے ¾ خیبرپی کے میں احتساب کمشن کو لگایا جانے والا تالا عمران خان کو اپنے منہ پر لگا لینا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ پانامہ کیس میں درخواست گزاروں نے کرپشن، منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگائے تاہم کیس وہیں کھڑا ہے اور سپریم کورٹ توثیق کرچکی ہے کہ سماعت کردہ مقدمہ کرپشن کا ہے ہی نہیں۔ عدالت نے توثیق کی کہ وزیراعظم پر کسی دور اقتدار میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ مخالفین نے پانامہ کیس کو سیاسی بیساکھی کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔وہ شخص جسے یقین ہے کہ اس نے پاکستان کے اندر ایک پیسے کی بھی کرپشن نہیں کی وہ اپنے آپ کو پاکستان کے آئین و قانون کے سامنے پیش کرسکتا ہے، شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جو دستاویزات جمع کرائیں وہ تصدیق شدہ ہیں لیکن ہماری دستاویزات کے برعکس پیش کردہ ڈاکومینٹس کو جھوٹا ثابت کریں گے۔وزیراعظم 50 سال پرانا حساب دے رہے ہیں۔ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ایک بار پھر نیازی خاندان پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا عمران خان تصدیق شدہ چور اور کرپٹ کے بیٹے ہیں، وہ اپنے باپ کے نام پر شرمندہ ہیں اسی لیے ہر چیز اپنی ماں کے نام پر بناتے ہیں۔ عمران خان صرف اپنی ایک نسل کا حساب دیدیں۔ عمران کے والد نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جنہیں ذوالفقار علی بھٹو نے کرپشن کی بنیاد پر نکالا، عمران خان چوری کے پیسے سے لندن پڑھنے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا وزیراعظم کیخلاف ثبوت موجود نہیں اس لیے پانامہ کیس کو ٹرائل کورٹ میں لے جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ مخالفین کیس کو ٹرائل میں لے جانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں لیکن وہاں کیا ہوگا جب وزیراعظم نواز شریف کیخلاف کوئی ثبوت ہی نہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی رہنما مائزہ حمید نے کہا عمران خان اشتہاری ہیں اور ان پر بیرون ملک سے فنڈنگ لینے کا الزام ہے، جب کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کا کوئی قصور نہیں۔
مسلم لیگ ن