پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن انتخابات کے خلاف درخواست‘ ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن کیخلاف دائر درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے میں تفصیلی جواب طلب کر لیا ۔ مسٹرجسٹس شاہد کریم نے اوکاڑہ سمیت چار ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی 24 جولائی کو پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کرا رہا ہے شیڈول جاری ہونے کے بعد18 ضلعی ایسوسی ایشنز کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے شیڈول جاری ہونے کے بعد ضلعی ایسوسی ایشنز کو نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔،درخواستگزار نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے اورضلعی ایسوسی ایشنز کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے جس پر فاضل عدالت نے ایک ہفتے میں فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔