• news

ماہ نور اور آفرین پری آج سے شالیمار تھیٹر میں آمنے سامنے ہونگی

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہ نور اور آفرین پری آج شالیمار تھیٹر کے نئے ڈرامے میں آمنے سامنے ہونگی۔ انہیں مصنف وہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے اپنے نئے شروع ہونے والے ڈرامے”حسینہ گوری گوری“ میں کاسٹ کیا ہے جس کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں۔ دیگرکاسٹ میں انیشا خان، صباچودھری، صوفیہ خان، شاہد خان، سرفراز وکی، حامد رنگیلا، وسیم پنوں اور ساقی خان شامل ہیں۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاراﺅں میں زبردست مقابلہ ہوگا۔ ڈرامے کی کہانی کے مطابق ریہرسل کرائی گئی ہے۔ امیدہے کہ شائقین فنکاروں کی پرفارمنس کوپسندکریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن