• news

سرفراز تینوں فارمیٹ میں ٹیم کو عالمی نمبر ایک بنانے کیلئے پرعزم

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کو عالمی نمبر ایک بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ وہ مستقبل میں ہونےوالے ایونٹس میں بھی کامیابی حاصل کر کے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ کوشش ہو گی کہ تمام فارمیٹس میں قومی ٹیم کو عالمی نمبر ایک بنا دیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔پاکستانی ٹیم ابتدا میں ناکام رہی لیکن پھر انداز میں ایونٹ میں واپسی کی اور دنیا کی بہترین ٹیموں کو شکست دے کر فاتح بن کر ابھری۔کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنا خواب تھا ‘کھیل کر کارکردگی میں نکھار آئے گا۔ یونس خان اور مصباح الحق بھی یارکشائر کاﺅنٹی کی طرف سے کھیلے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن