• news

بغداد میں لا پتہ 39 بھارتی باشندوں کے زندہ یا مردہ ہونیکا علم نہیں: عراقی سفیر

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں تعینات عراقی سفیر نے اپنے ملک میں لاپتہ ہونے والے 39 بھارتی باشندوں کے زندہ یا مردہ ہونے بارے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے ۔نئی دہلی میں تعینات عراقی سفیر فخری العیسیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کے اس بیان پر کہ عراق میں لاپتہ ہونے والے 39 بھارتی باشندوں کا معاملہ عراقی حکام سے اٹھایا ہے اور امکان ہے کہ یہ بھارتی باشندے عراقی جیل میں ہیں جو اریبل ،موصول اور بغداد میں لاپتہ ہوئے تھے ۔اس بیان پر عراقی سفیر نے کہا ذاتی طور پر انہیں کوئی معلومات نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن