ملزم کی زیر حراست ہلاکت: اترپردیش میں مظاہرے، ہڑتال، پولیس سٹیشن ‘کئی گاڑیاں نذر آتش
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی سیاحتی شہر شملہ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر اترپردیش کے بعض علاقوں میں مظاہرے کئے گئے۔ ہڑتال رہی، شرکا نے پولیس کو ذمہ دار قرار دیا کہ اس نے کیس کو بہتر طریقے سے ہینڈل نہیں کیا۔ انہوں نے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس انسپکٹر جنرل زیڈ ایچ زیدی نے دعویٰ کیا نیپالی شہری نے پولیس سٹیشن میں دیوار سے سر ٹکرا کر خود کو زخمی کر لیا اور بعد میں چل بسا۔ مظاہرین نے پولیس سٹیشن اور کئی گاڑیاں جلا دیں۔