جنڈیالہ روڈ اور سٹیڈیم پارک میں گیس کی بندش معمول بن گئی، متاثرین کا احتجاج
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شیخوپورہ کے گنجان آباد علاقے جنڈیالہ روڈ اور سٹیڈیم پارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ گزشتہ روز محلہ فاروق گنج شرقی جنڈیالہ روڈ کے مکینوں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ نواز حکومت پر پانامہ لیک کا عذاب بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کی بددعائوں کی وجہ سے ہے۔ رہائشیوں شاہد، طاہر، حافظ محمود، طارق رشید، ظفر سلہریا، صفدر آرائیں و دیگر نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔