• news

ہائیکورٹ نے راولپنڈی میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وی سی کو ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے راولپنڈی میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر شعیب شفیع کی درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نو مئی کو ریٹائر ہونے کے باوجود ڈاکٹر عمر بطور قائم مقام وائس چانسلر کام کر رہے ہیں لہذا انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن