ایف آئی اے کا چھاپہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گیس چوری پکڑی گئی
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایگریکس کو آپرینیو ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو میں گیس چوری پکڑی سوسائٹی میں سوئی گیس فراہم نہیں کی تھی مگر جب ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ سوسائٹی کے دو رہائشوں رانا سلطان اکبر اور عمر فاروق کے گھر میں سوئی گیس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے 300 فٹ زیر زمین سوئی گیس کی 1.25 قطر کی لائن بچھائی گئی تھی جس کا محکمے کے پاس کوئی ریکارڈ نہ تھا اور جعلی پائپ لائن کو بنیاد بنوا کر ڈیمانڈ نوٹس جاری کروا کے میئر لگوائے تھے سوئی گیس کی جعلی پائپ لائن کا علم ہونے پر سوسائٹی انتظامیہ نے سوئی گیس حکام کو اطلاع دی جنہوں نے سروے کیا تو پتہ چلا کہ سوئی گیس کے سرویئر اور سپروائزر حسن محمود اور محمد سلیم نے یہ لائن بچھائی تھی اور سوئی گیس کے ملازمین خواجہ فرحان اور محمد یٰسین نے میٹر لگائے تھے جس پر ایف آئی اے نے ملزمان رانا سلطان اکبر، عمر فاروق خان، سوئی گیس ملازمین محمد سلیم، حسن محمود، شاہد احمد، خواجہ فرحان اور محمد یٰسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفتیش انسپکٹر طارق مسعود کو سونپی گئی ہے۔