• news

پنجاب میں مرحلہ وار بلدیاتی نمائندوں کی تربیت کی جائیگی: منشا اللہ بٹ

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور جرمن انٹر نیشنل کار پوریشن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میںتمام بلدیاتی نمائندگان کی تربیت و آگاہی بارے مختلف ورکشاپوں کا انعقاد مرحلہ وار جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ چیئرمین کے اختیارات میں بھی اضافہ کی جا رہا ہے جس کے تحت انہیں ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی کا رکن اور مقامی سطح پر لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا سربراہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن