حکومت نجی شعبے کے مسائل حل کرے: خواجہ خاور رشید
لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر و ایف پی سی سی آئی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے امن وامان کے چیئرمین خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اقتصادی ترقی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ حکومت نجی شعبے کے مسائل حل کرے اور پالیسی سازی میں نجی شعبے کو اعتماد میں لیا جائے۔ کاروباری معاملات پر تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر معاشی پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔