• news

محکمہ ایکسائز کے سالانہ ریکوری ٹارگٹ میں 11 فیصد اضافہ کر دیا گیا

لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے سالانہ ریکوری ٹارگٹ میں 11 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ مالی سال جون 2016-17 میں محکمہ ایکسائز کا ٹارگٹ 29 ارب 50 کروڑ روپے تھا جو کہ اب بڑھا کر مالی سال جون 2017-18 میں 32 ارب 70 کروڑ روپے کر دیا۔ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل نے کہا کہ وہ گذشتہ برس کی طرح رواں سال بھی ٹارگٹ حاصل کریں گے۔ محکمہ نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کی 18 یوم کی رخصت منظور کر لی گئی ہے۔ اکرم اشرف گوندل 23 جولائی سے نجی دورہ پر امریکہ جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن